17 جون 2015 - 05:26
ہندوستان ایران سے تیل کی درآمدات بڑھانے کا خواہاں

ہندوستان کی آئل کمپنیوں نے ایران سے تیل کی درآمدات میں اضافے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انڈین آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان معاہدہ طے پانے اور پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں ایران سے تیل کی درآمدات میں سڑسٹھ فیصد اضافہ کر دے گی-
ہندوستان کی انڈین آئل کمپنی، اس وقت ایران سے سالانہ بارہ لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرتی ہے اور وہ اس میں سالانہ پانچ لاکھ سے آٹھ لاکھ ٹن کا اضافہ کرنا چاہتی ہے- ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے بھی کچھ دنوں قبل ایک بیان میں ایران سے پابندیاں ہٹائے جانے کی صورت میں تیل کی درآمدات میں اضافہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی- واضح رہے کہ انڈین آئل کمپنی، ایران سے تیل درآمد کرنے والی ہندوستان کی تیسری بڑی کمپنی ہے۔

.......

/169